نائیجیریا :بدعنوانی ،منی لانڈرنگ پر سابق وزیر توانائی کو 75 سال قید

نائیجیریا :بدعنوانی ،منی لانڈرنگ پر  سابق وزیر توانائی کو 75 سال قید

لاگوس(اے ایف پی)نائیجیریا کی ایک وفاقی عدالت نے سابق وزیر توانائی صالح مامن کو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں 75 سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

 انسدادِ بدعنوانی ادارے کے مطابق مجرم پر 2 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی رقوم ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں سے خردبرد کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ عدالت نے یہ فیصلہ ان کی غیر موجودگی میں سنایا۔ صالح مامن 2019 سے 2021 تک وزیرِ توانائی کے عہدے پر فائز رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں