پاک آسٹریلیا ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

 پاک آسٹریلیا ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

آن لائن اور فزیکل ٹکٹ 22 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے شائقینِ کرکٹ کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین میچز پر مشتمل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آن لائن اور فزیکل ٹکٹ 22 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ شائقین دوپہر ایک بجے کے بعد pcb.tcs.com.pk کے ذریعے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ مختلف شہروں میں قائم ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کیے جا سکیں گے ۔بورڈ کے مطابق شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں جن کا آغاز 200 روپے سے ہوگا۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ ہاسپٹیلٹی پیکجز بھی دستیاب ہوں گے جن کی تفصیلات پی سی بی ہیڈ آفس سے حاصل کی جا سکیں گی۔ تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے ۔یہ سیریز آسٹریلیا کی 2022 کے بعد پاکستان میں پہلی دوطرفہ ون ڈے سیریز ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں