شہری پرندے مردوں سے زیادہ عورتوں سے ڈرتے ہیں

شہری پرندے مردوں سے زیادہ عورتوں سے ڈرتے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہروں میں رہنے والے پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کی موجودگی میں زیادہ خوفزدہ ہوتے ہیں۔

پیپل اینڈ نیچر نامی جریدے میں شائع تحقیق کے دوران محققین نے 5 یورپی ممالک کے شہروں میں پائے جانے والے پرندوں کی 37 مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا اور نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کے قریب آنے پر جلدی اڑ جاتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق پرندے اپنے قریب آنے والے انسانوں کی جنس میں فرق کر سکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران یہ نتیجہ سامنے آیا کہ خواتین کے مقابلے میں مرد حضرات اوسطا ایک میٹر زیادہ قریب پہنچنے تک پرندوں کو پر سکون رکھنے میں کامیاب رہے ۔اس حوالے سے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے پروفیسر جان مارزلوف کا کہنا ہے کہ تحقیق کے یہ نتائج ابتدائی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں