کراچی خطے کا اہم تجارتی و لاجسٹکس مرکز بن سکتا ، ویتنامی سفیر

کراچی خطے کا اہم تجارتی و لاجسٹکس مرکز بن سکتا ، ویتنامی سفیر

دونوں ممالک میں ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع ہوگئے ،فام آنا توان

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں ویتنام کے سفیر فام آنا توان نے کہا ہے کہ خطے میں بدلتی جغرافیائی و تجارتی صورتحال نے کراچی کیلئے نئی راہیں کھول دیں جو اپنی بندرگاہ کی اسٹریٹجک اہمیت کے باعث خطے کا تجارتی و لاجسٹکس مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کراچی چیمبرکے دورے پر کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا، اسرائیل و ایران تنازع کے باعث عالمی سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں جسکے نتیجے میں دنیا بھر کی تاجر برادری متبادل تجارتی و ٹرانس شپمنٹ راستے تلاش کر رہی ہے ،اس صورتحال میں کراچی پورٹ خطے کی مارکیٹوں خاص طور پر مشرق وسطیٰ کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ویتنام کے سفیر نے بتایا کہ یہ انکا کراچی کا دوسرا دورہ اور کے سی سی آئی کے ساتھ دوسری ملاقات ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ ویتنام پاکستان کی تاجر برادری، بالخصوص کے سی سی آئی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں