سپین میں جاپانی ریسٹورنٹ نے قے فیس نافذ کر دی

سپین میں جاپانی ریسٹورنٹ نے قے فیس نافذ کر دی

میڈرڈ(نیٹ نیوز)سپین کے علاقے سیویلا کے قصبے گیلوَس میں واقع جاپانی ریسٹورنٹ سوشی ٹورو نے ایک انوکھی پالیسی نافذ کردی ہے ۔

 ریسٹورنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی گاہک زیادہ کھانے کے باعث ریسٹورنٹ میں قے کردے تو اس سے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔ریسٹورنٹ کے باہر لگے بورڈ پر لکھا ہے ، ‘اگر کوئی گاہک زیادہ کھانے کی وجہ سے قے کرتا ہے تو ریسٹورنٹ کو حق حاصل ہے کہ وہ نقصان پورا کرنے کے لیے اضافی فیس وصول کرے ۔انتظامیہ کے مطابق حالیہ مہینوں میں زیادہ کھانے کے باعث قے کرنے کے واقعات بڑھ گئے تھے ، جس سے دیگر گاہکوں، سروس اور صفائی کے معیار پر برا اثر پڑ رہا تھا۔ انتظامیہ نے کہا، ‘ہم وقت پر آرڈر دینے اور صفائی برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، اس لیے ہم تعاون کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ یہ دیگر گاہکوں کو بھی متاثر کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں