ڈنگہ ،گوجرانوالہ،شیخوپورہ میں مبینہ مقابلے ، 4 ڈاکو ہلاک
قتل ،ڈکیتیوں کے ملزم سجیل ، ابو بکر ،عامر،علی نومی ساتھیوں کی فائرنگ کانشانہ بنے عمیرشہزاد ،اعجازعرف ٹی ٹی ،غلام مرتضیٰ بھالو اور نامعلوم ملزم زخمی حالت میں گرفتار
لالہ موسیٰ ،گوجرانوالہ، کاہنہ ،شیخوپورہ(نامہ نگار ،کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا،ٖڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈنگہ ،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے ۔ ترجمان گجرات پولیس کے مطابق پولیس ٹیم زیرحراست ملزموں سجیل اور ابو بکر کو برآمدگی کیلئے لیجا رہی تھی کہ بدھوال کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ملزم زیرحراست دونوں ملزموں کو چھڑوا کر فرار ہو گئے جو گزشتہ ماہ بدھوال میں بزرگ میاں بیوی کے قتل اور ڈکیتی مقدمہ میں ملوث تھے ۔دورانِ سرچ آپریشن پنجن شہانہ کے قریب سجیل اور ابو بکر زخمی حالت میں پائے گئے ،دونوں ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ۔ ملزموں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں زخموں کی (صفحہ5بقیہ نمبر49)
تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ۔گوجرانوالہ کے علاقوں میں پولیس مقابلوں میں خطرناک بین الاضلاعی ڈاکو ہلاک جبکہ 3 ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقہ میں مقابلے کے دوران ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاجسکی شناخت عامر شریف کے نام سے ہوئی جو گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور رہزنی سمیت 60 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اسکے ساتھی فرار ہو گئے ۔ اروپ پولیس نے ایک اور کارروائی میں منشیات سپلائر عمیر شہزاد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 10 کلو چرس، 2 کلو آئس، دو موبائل اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔تھانہ دھلے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہزنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم اعجاز عرف ٹی ٹی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے ریڈ کے دوران منشیات فروش غلام مرتضیٰ عرف بھالو کو فرار کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
سی سی ڈی پولیس نے شیخوپورہ کے علاقے مرزا ورکاں روڈ پر ناکہ لگارکھاتھا،تین مشکوک موٹرسائیکل سوار وں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے فائرنگ کردی ،فائر پولیس گاڑی اور کانسٹیبل بوٹا کو لگے بلٹ پروف جیکٹ پہننے سے بوٹا محفوظ رہا جبکہ ایک ڈاکو بھاگتے ساتھیوں کے فائرلگنے سے زخمی ہوکر گرپڑا اور اسکے ساتھی فرار ہوگئے زخمی ڈاکو کی شناخت علی اعجاز عرف نومی تاڑا گڑھ پتوکی سے ہوئی جو بعدمیں دم توڑ گیا۔کاہنہ لاہورکے علاقے میں ڈاکوکنکر روڈ گجومتہ صوا پر ناکہ لگا کر لوٹ رہے تھے ۔ پولیس پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی اور موٹرسائیکل بھگا دی تھوڑا آگے جا کر موٹر سائیکل گر گئی ۔ملزموں کا ایک ساتھی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکرگرا ہوا تھا جسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔