ناہید رانا ، لاورا وولورٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ناکوں چنے چبوانے والے بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے آئی سی سی ایوارڈ جیت لیا۔۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اپریل کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔نوجوان پیسر نے اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ناہید رانا اس سے قبل مارچ میں بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آٹھ وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ ناہید رانا نے آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے ۔خواتین کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کی لاورا وولورٹ کو ایوارڈ دیا گیا۔ سری لنکا کی امیشا دولانی اور برازیل کی لارا کارڈوسو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔