سجل علی نئے بولڈ ہیئر سٹائل کی وجہ سے تنقید کی زد میں

سجل علی نئے بولڈ ہیئر سٹائل  کی وجہ سے تنقید کی زد میں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سجل علی کو اپنے نئے بولڈ ہیئر سٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے ۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ اپنے لمبے گھنے بالوں کے بجائے شارٹ پکسی ہیئر کٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ کا نیا ہیئر سٹائل ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔سوشل میڈیا صارفین سجل علی کے نئے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں