دلجیت دوسانجھ کے بھارتی شہریت چھوڑنے کی خبریں
ممبئی(شوبز ڈیسک)پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ ان دنوں اپنی شہریت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے سن 2022 میں امریکی شہریت حاصل کر لی تھی اور تب سے وہ بھارتی پاسپورٹ کے بجائے امریکی پاسپورٹ پر سفر کر رہے ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ستمبر 2022 میں امریکی شہریت حاصل کرنے کے بعد بھارتی پاسپورٹ رکھنا بند کردیا اور ستمبر سے جب بھی بھارت آتے ہیں تو ای ویزا کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید ان کے پاس او سی آئی کارڈ بھی موجود نہیں۔ان تمام دعوؤں کے باوجود دلجیت دوسانجھ نے ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اپنی شہریت کی تبدیلی کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔