ساتھی اداکاراؤں پرکئی بار کرش ہوا،علی رحمن کا انکشاف

ساتھی اداکاراؤں پرکئی بار کرش ہوا،علی رحمن کا انکشاف

کراچی (آئی این پی) اداکار علی رحمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرا کئی ساتھی اداکاراوں پر کرش تھا۔

ایک شو کے دوران اداکار سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو اپنی کسی ساتھی اداکارہ پر کرش ہو لیکن آپ نے انہیں یہ بتایا نہیں ہو؟ علی رحمن خان نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا کئی بار ہوا اور ابھی بھی میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ میرا کس کس پر کرش تھا۔اداکار نے مزید کہا کہ ساتھی اداکاراؤں پر کرش ہوتا رہتا ہے ،ساتھی اداکاروں پر کرش ہونا ممکن ہے کیونکہ ہم سیٹ پر ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، لیکن نہ میں نے کبھی کسی کو یہ بتایا کہ مجھے آپ پر کرش ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے آج تک یہ بتایا کہ اسے مجھ پر کرش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں