پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔۔۔

سیریز کے میچز30مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ سری لنکا کے سابق کرکٹر گریم لا بروئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔ احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے ۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے ۔ قذافی سٹیڈیم فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔ لاہور میں4 جون کو تیسرے ون ڈے میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ ناصر حسین فورتھ امپائر کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں