اسٹیٹ بینک:عید الاضحی پرملک گیر سطح پرگو کیش لیس مہم کاآغاز

اسٹیٹ بینک:عید الاضحی پرملک گیر سطح پرگو کیش لیس مہم کاآغاز

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں محفوظ، آسان، کیش لیس لین دین کوفروغ مل سکے گا اقدام اسٹیٹ بینک کے وسیع اسٹریٹجک وژن کاحصہ، مقصد نقد رقم پر انحصار کم کرنا

کراچی(کامرس رپورٹر) بینک دولتِ پاکستان نے عید الاضحیٰ پر ملک گیر گو کیش لیس مہم کا آغاز کردیا، تاکہ پاکستان بھر کی مویشی منڈیوں میں محفوظ، آسان اور کیش لیس لین دین کو فروغ دیا جا سکے ، یہ اقدام اسٹیٹ بینک کے وسیع تر اسٹریٹجک وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد نقد رقم پر انحصار کم کرنا اور ملک کے ادائیگی نظام کی ڈیجیٹائزیشن کو تیز کرنا ہے ، عید الاضحیٰ پرمویشی منڈیوں میں بڑے پیمانے پر اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر نقد لین دین پر انحصار کیا جاتا ہے ، لین دین کے اس بڑے پیمانے کو دیکھتے ہوئے اور ڈیجیٹل مالی شمولیت بڑھانے کے موقع کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے پچھلے چند برسوں سے اس سرگرمی کو فروغ دیا ہے تاکہ اس موسمی روایت کا فائدہ اٹھا کر مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں کو رواج دیا جائے ، گزشتہ مہموں کی کامیابی کی بنیاد پر 2026ء میں اس اقدام کو نمایاں وسعت دی گئی۔ گزشتہ سال اس مہم میں ملک بھر کی 54 مویشی منڈیاں شامل تھیں ، جن کی تعداد اس سال 96 تک پہنچ گئی، گوکیش لیس مہم کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے کیلئے 22شریک کار بینک مقررہ مویشی منڈیوں میں خصوصی کیمپ اور کیاسک قائم کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں