مرکنٹائل ایکسچینج میں 28.347 ارب روپے کے سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 28.347 ارب روپے کے سودے

کاروباری حجم 73,037 لاٹس رہا ، زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس )میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 73,037 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 28.347 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (12.151 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (6.057 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.917 ارب روپے )، گندم (1.052 ارب روپے)، پلاٹینم (941.449 ملین روپے)، سلور (905.273 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (570.715 ملین روپے )، سویابین (540.630 ملین روپے)، کاپر (534.727 ملین روپے)، ڈی جے (428.269 ملین روپے)، کروڈ آئل (316.233 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (255.212 ملین روپے )، کاٹن (210.976 ملین روپے)، برینٹ (201.400 ملین روپے)، ایلومینیم (104.771 ملین روپے) شامل رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں