مشینری گروپ کی درآمدات میں 8فیصداضافہ ریکارڈ
10ماہ کے دوران درآمدات پر8.951ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا
اسلام آباد(اے پی پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات پر 8.951 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 8.276 ارب ڈالرزر مبادلہ خرچ ہواتھا۔ اپریل میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 1.084ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومارچ کے 880ملین ڈالرکے مقابلے میں 23 فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اپریل کے 1.143ارب ڈالر سے 5فیصدکم ہے ۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران پاکستان کامجموعی درآمدی بل 57.40ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 53.48ارب ڈالرکے مقابلے میں 7.3فیصدزیادہ ہے ۔