پاک سوزوکی کا 1 لاکھ مینگرووز لگانے کے منصوبے کا آغاز
ساحلی کٹاؤ کی روک تھام ، کاربن جذب کرنے کیلئے طویل المدتی بحالی کا عزم
کراچی(بزنس ڈیسک)ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہوئے پاک سوزو کی موٹر کمپنی نے پورٹ قاسم کے علاقے پھٹی کر یک رتو کوٹ میں ایک بڑے مینگرووز شجر کاری منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مینگرووز کے 100,000 پودے لگائے جائیں گے ۔ مینگرووز ساحلی ما حولیاتی نظام کے تحفظ ، ساحلی کٹاؤ کی روک تھام ، حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور کاربن جذب کرنے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے پاک سوزوکی ، پاکستان کے ساحلی ماحول کی طویل المدتی بحالی میں اپنا موثر کردار ادا کرنے اور ایک سرسبز ومحفوظ مستقبل کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔ پاک سوزو کی فیملی نے 14 مئی 2026 ء کو شجر کاری مہم اور سماجی شمولیتی سرگرمیوں کا آغاز کیا جہاں انتظامیہ نے مقامی کمیونٹی سے ملاقات کی اور اُن کے ہمراہ پودے لگائے ۔ ما حولیاتی پائیداری ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ۔