جنگ کے خاتمے کیلئے باوقار فریم ورک تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے باوقار فریم ورک تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں اخلاص ثابت کیا، ایران قومی خود مختاری کے تحفظ میں ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں رکھتا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا ہے ایران کے معاملے پر ثالثی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردگان نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کیا، امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکیے خطے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

صدر اردگان نے صدر پزشکیان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور کہا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی نے عیدالاضحیٰ کو متاثر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں