ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہونگے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ادا کی جائیگی۔

واضح رہے صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ پہنچ گئے، عید الاضحیٰ اپنے آبائی شہر میں منائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید کی نماز پڑھیں گے۔

مویشیوں کی خریداری کا فائنل راؤنڈ بھی رات گئے تک جاری رہا، کسی کو جانور مل گیا، کسی کی تلاش جاری رہی، منڈیوں میں بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتیں بڑھا دیں۔

خریداروں اور بیوپاریوں کے درمیان بھاؤ تاؤ رات گئے تک ہوتا رہا، بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کیلئے من پسند جانور خریدنا مشکل بنا دیا جنہوں نے جانور خرید لئے وہ خاطر مدارت میں مصروف رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں