امریکہ معاہدے میں لبنان کی شمولیت کا ایرانی مطالبہ مان سکتا ہے، ماہرین
دوحہ: (دنیا نیوز) ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر ایران کے اس مطالبے سے اتفاق کر سکتا ہے کہ جنگ کے خاتمے کیلئے ہونے والے کسی بھی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق سینئر تجزیہ کاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، تہران کے اس دوٹوک مطالبے کو مان سکتا ہے کہ لبنان کو کسی بھی ممکنہ معاہدے کا حصہ بنایا جائے ، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایک وسیع تر معاہدے تک پہنچنے کے بدلے میں یہ امریکہ کیلئے بہت معمولی قیمت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ امریکی مفادات کیلئے خطرہ نہیں بلکہ خطے میں اسرائیلی توسیع پسندی کیلئے رکاوٹ ہے، یہ ایک ایسا سمجھوتا ہو سکتا ہے جسے امریکی قبول کر لیں، اگر اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل حل ہو جائیں۔