عمان کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک دھماکے، مسافر محفوظ
مسقط: (دنیا نیوز) عمان کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کے نزدیک زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اس حوالے سے برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ مسقط سے تقریباً 60 ناٹیکل میل دور بحری جہاز کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دھماکوں کے باعث جہاز کے ایندھن کا کچھ حصہ سمندر میں لیک ہو گیا، تاہم جہاز کا عملہ اور مسافر محفوظ ہیں۔