آپریشن پروجیکٹ فریڈم دوبارہ شروع نہیں کیا، سینٹ کام کی وضاحت

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈر (سینٹ کام) نے وضاحت کی ہے کہ آپریشن پروجیکٹ فریڈم دوبارہ شروع نہیں کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج اس وقت آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم نہیں کر رہی ہے۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی جاری امریکی ناکہ بندی کے دوران اب تک 108 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق کل صبح کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ سمیت تمام کابینہ ارکان اجلاس شریک ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں