بجٹ میں برآمدات پر توجہ دی جائے ، افتخار ملک

بجٹ میں برآمدات پر توجہ دی جائے ، افتخار ملک

دانشمندانہ پالیسیاں ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہیں،بیان

لاہور(آن لائن)سابق صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی طویل المدتی اور تیز رفتار ترقی کی راہ میں حائل ساختی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور نجی شعبے کے استحکام اور برآمدات کے فروغ پر آئندہ بجٹ میں خصوصی توجہ دی جائے ۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ فی کس آمدنی 1901 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، تاہم مہنگائی، جمود کا شکار اجرتوں اور قوتِ خرید میں کمی کے باعث عام آدمی اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آئی ہے اور خدمات کا شعبہ ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ زرعی شعبے کی 2.89 فیصد شرح نمو تسلی بخش نہیں حالانکہ یہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے ۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ مستقل اور دانشمندانہ معاشی پالیسیاں ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں