آرگینک خوراک ومصنوعات کیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے ،نجم مزاری

 آرگینک خوراک ومصنوعات کیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے ،نجم مزاری

لاہور(این این آئی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ۔۔۔

 آئندہ وفاقی بجٹ آرگینک سیکٹر کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے ،حکومت اگر آرگینک خوراک اور مصنوعات کے لیے خصوصی بجٹ مختص کرے تو زرعی معیشت کو نئی سمت مل سکتی ہے ،آرگینک فارمنگ کے فروغ کے لیے مراعاتی سکیمیں، آسان قرضے اور ٹیکس چھوٹ وقت کی اہم ضرورت ہے ، آرگینک زراعت کی طرف آنے والے کسانوں کے لیے خصوصی سبسڈی اور جدید تربیتی پروگرام متعارف کرائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں