سپر ٹیکس کے خاتمے سے معیشت کوفروغ ملے گا،کے ٹی بی اے

سپر ٹیکس کے خاتمے سے معیشت کوفروغ ملے گا،کے ٹی بی اے

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس فری حد بڑھا کر 12لاکھ روپے کی جائے ، بجٹ تجاویز

کراچی(بزنس ڈیسک)کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے )نے ایف بی آرسے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں سپر ٹیکس ختم کیا جائے اور تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ ٹیکس فری حد بڑھا کر 12 لاکھ روپے کی جائے ۔ اپنی بجٹ تجاویز میں کے ٹی بی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ سپر ٹیکس غیر معینہ اور مستقل بنادیا گیا ہے جسے بار نے غیر منصفانہ قرار دیا ہے ۔کے ٹی بی اے کی بجٹ تجویز میں کہا گیا کہ سپر ٹیکس کا نفاذ کاروبار کی ترقی کیلئے حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے اور اس کے خاتمے یا نمایاں کمی سے معیشت کو براہ راست فروغ ملے گا۔

اس وقت جب پاکستان غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مقامی سرمایہ محفوظ رکھنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے ، کاروباری حلقے مسلسل بلند اور غیر یقینی ٹیکس شرح کو سرمایہ کاری میں رکاوٹ کے طور پر اجاگر کر رہے ہیں۔کے ٹی بی اے نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ تنخواہ دار افراد کو ان کی تنخواہ کی آمدن کے مقابلے میں 15 فیصد قابلِ کٹوتی الاؤنس کی اجازت دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں