پاشا کا آئی ٹی کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں استحکام کا مطالبہ

پاشا کا آئی ٹی کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں استحکام کا مطالبہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے آئندہ بجٹ کیلئے جامع سفارشات میں ڈیجیٹل برآمدات کے استحکام کیلئے پالیسی کے تسلسل پر زور دیا۔

پاشا نے حکومت سے پرزور سفارش کی کہ آئی ٹی برآمد کنندگان اور حقیقی فری لانسرز کیلئے موجودہ 0.25 فیصد فائنل ٹیکس نظام کو اگلے 10 سال تک برقرار رکھا جائے ۔ سفارشات میں حقیقی فری لانسرز اور بیرون ملک کمپنیوں کیلئے کل وقتی ریموٹ کام کرنے والے ملازمین کے درمیان فرق واضح کرنیکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں