جنوبی افریقہ میں سنگل کنٹری ٹریڈ ایکسپو منعقد کی جائے گی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان افریقہ اقتصادی روابط بڑھانے کیلئے جنوبی افریقہ میں سنگل کنٹری ٹریڈ ایکسپو منعقد کی جائے گی۔
پاکستان سیڈک چیمبر ٹریڈ فیڈریشن کے سینٹرل کنوینر سید معیز الدین نے ایک تقریب میں اعلان کیا کہ یہ دو روزہ نمائش اور بین الاقوامی بزنس کانفرنس اگست کے آخر یا ستمبر 2026 کے پہلے ہفتے جوہانسبرگ میں ہوگی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کے 100 نمائش کنندگان اور افریقہ کے 1000 سے زائد کاروباری رہنما شرکت کریں گے۔