اسٹاک ایکسچینج:تیزی، 100 انڈیکس 421 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج:تیزی، 100 انڈیکس 421 پوائنٹس بڑھ گیا

سیمنٹ ،فارما ودیگر سیکٹر متحرک،انڈیکس ایک لاکھ 71ہزار 21پر بند ہوا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحا ن رہا جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور فارما سیکٹر کے حصص میں سرگرم خرید و فروخت دیکھی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مثبت اور منفی رجحانات کے درمیان کشمکش جاری رہی تاہم مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کے اثاثوں کی مالیت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دورانِ ٹریڈنگ100 انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 71 ہزار 856 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا جبکہ یومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 70 ہزار 248 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 421 پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 221 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 226 میں کمی اور باقی کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 63ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 18 ہزار 939 ارب ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں