بینک اسلامی کا ثریا عظیم وقف ٹیچنگ اسپتال کے ساتھ اشتراک

بینک اسلامی کا ثریا عظیم وقف ٹیچنگ اسپتال کے ساتھ اشتراک

کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی نے لاہور کے بڑے فلاحی عوامی اسپتالوں میں شمار ہونے والے ثریا عظیم وقف ٹیچنگ اسپتال کی معاونت کی ہے۔

اس تعاون کے ذریعے اسپتال کو پنجاب بھر کی محروم اور پسماندہ آبادیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید مدد ملے گی۔مالی معاونت کے علاوہ، بینک اسلامی نے ثریا عظیم وقف ٹیچنگ اسپتال کو اپنے ادارہ جاتی صارف کے طور پر بھی شامل کیا ہے ، جس کے تحت اسپتال کو بینک کی ممتاز شریعہ سے ہم آہنگ بینکاری خدمات، بشمول جدید کیش مینجمنٹ سلوشنز، تک رسائی حاصل ہوگی۔بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ بینک اسلامی میں انسانیت کو ربوٰ سے بچانے کا ہمارا مشن ہماری تمام سرگرمیوں کا احاطہ کرتا ہے جس میں ان کمیونٹیز کے لیے ہماری ذمہ داری بھی شامل ہے جو سب سے زیادہ معاونت کی مستحق ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں