سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 21 فیصد کی کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 21 فیصد کی کمی ریکارڈ

مئی کے دوران 3.837ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہو ا،مینوفیکچررز

کراچی(بزنس رپورٹر)مئی 2026کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، اس ماہ مجموعی طور پر 3.837 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہواجبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں یہ حجم 4.858 ملین ٹن تھا، جو 21.02 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مئی 2026 کے دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 17.17 فیصد کی کمی سے 3.205 ملین ٹن رہی۔

برآمدات میں بھی 36.06 فیصد کمی دیکھی گئی جہاں حجم 989,434 ٹن سے کم ہو کر 632,648 ٹن رہ گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی سیمنٹ فروخت46.26 ملین ٹن رہی جو 6.44 فیصد زیادہ ہے ۔ دوسری جانب برآمدات میں 1.21 فیصد کمی ہوئی اور برآمدی حجم 8.34 ملین ٹن سے کم ہو کر 8.24 ملین ٹن رہ گیا ۔ترجمان نے پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مسلسل اور انتھک سفارتی کوششوں کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں