سی اے ایم کی گلوبل آٹو موٹیو انوویشن رینکنگ میں بی وائی ڈی سرفہرست
کراچی(بزنس ڈیسک)دنیا کے نمبر ون نیو انرجی وہیکل برانڈ بی وائی ڈی نے معروف جرمن ادارے سینٹر آف آٹوموٹو مینجمنٹ (سی اے ایم) کی جانب سے جاری کردہ آٹوموٹو انویشنز رپورٹ 2026 میں 157 پوائنٹس کے ساتھ گلوبل آٹو موٹیو انویشن رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
اس عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن ووکس ویگن نے 143 پوائنٹس لے کر حاصل کی جبکہ مرسڈیز بینز نے 134پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔سی اے ایم کی جانب سے سال 2005 میں آٹو موٹیو انوویشن اسٹڈی کے قیام کے بعدیہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی آٹوموٹو کمپنی نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ یہ کامیابی بی وائی ڈی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی جدید صلاحیتوں اور عالمی آٹو موٹو انڈسٹری میں اس کی مسابقتی برتری کا واضح اظہار ہے۔