آدم جی لائف ڈیجیٹل موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی
کراچی(بزنس ڈیسک)آدم جی لائف اشورنس کمپنی لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر ‘‘آدم جی لائف ڈیجیٹل’’کے نام سے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد پاکستان میں انشورنس خدمات تک رسائی، پالیسی مینجمنٹ اور صارفین کے تجربے کو مزید آسان اور مؤثر بنانا ہے۔
ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور پر دستیاب یہ ایپ صارفین کو ایک جامع سیلف سروس انشورنس پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ، جس کے ذریعے وہ اپنی انشورنس پالیسیوں کا انتظام، آن لائن ادائیگیاں، کلیمز جمع کرانا، اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرنا اور مالی تحفظ سے متعلق مختلف سہولیات اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے روایتی برانچ وزٹس اور دستی کارروائیوں پر انحصار میں نمایاں کمی آئے گی۔آدم جی لائف کے ڈائریکٹر انفارمیشن سلوشنز اینڈ ٹیکنالوجیز اطہر چوہدری نے کہا کہ آدم جی لائف میں ہم سمجھتے ہیں کہ جدت اسی وقت بامعنی ہوتی ہے جب وہ مکمل طور پر محفوظ ہو۔ آدم جی لائف ڈیجیٹل کا اجراء ہماری ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس کے ذریعے صارفین کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے اپنی انشورنس پالیسیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔