اسٹاک ایکسچینج ،فروخت کا دباؤ،انڈیکس831پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج ،فروخت کا دباؤ،انڈیکس831پوائنٹس گرگیا

سرمایہ کار محتاط ،کے ایس ای 100انڈیکس 170,190.64 پوائنٹس پر بند ہوا کے ایس ای 30میں بھی مندی،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.78ارب کے سودے

 کراچی (اے پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو فروخت کا دباؤ غالب رہا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے سیشن میں 100 انڈیکس میں کچھ خریداری دیکھی گئی ،تاہم دوسرے سیشن  فروخت کا دباؤ غالب آگیا۔ کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 831 پوائنٹس کی کمی سے 170,190 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 241 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50893 پوائنٹس اورکے ایم 30 انڈیکس 1159 پوائنٹس کی کمی سے 243623 پربندہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.78ارب کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 491 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 183 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 267 میں کمی اور41 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں