اسلام آباد چیمبر اور علی بابا میں شراکت داری پر اتفاق

اسلام آباد چیمبر اور علی بابا میں شراکت داری پر اتفاق

پاکستانی سپلائرز کے لئے عالمی منڈیوں میں وسیع امکانات موجود، شان ینگ

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر اور علی بابا ڈاٹ کام کے درمیان ایس ایم ایزکی ڈیجیٹل برآمدی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر اہم اتفاق رائے ہو گیا ، اس مقصد کیلئے دونوں ادارے جلد ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے ۔مجوزہ شراکت داری کے تحت آئی سی سی آئی اراکین کو علی بابا ڈاٹ کام پر خصوصی آن بورڈنگ پیکیجز فراہم کیے جائیں گے جبکہ پاکستانی ایس ایم ایز کی ڈیجیٹل برآمدی استعداد بڑھانے کیلئے تربیتی اور استعداد کار میں اضافے کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے ۔یہ پیش رفت علی بابا ڈاٹ کام کے جنرل منیجر ایشیا پیسیفک شان ینگ کے اسلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر ہوئی جہاں انہوں نیکاروباری برادری کے ساتھ خصوصی انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی۔  فریقین نے باہمی رابطے کے لیے فوکل پرسنز مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ شان ینگ نے کہا کہ  علی بابا ڈاٹ کام پاکستانی سپلائرز کے لیے عالمی منڈیوں میں وسیع امکانات دیکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں