مرکنٹائل ایکسچینج میں 44ارب روپے کے سودے
زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،مالیت19.823 ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 91,311 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 44.780 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (19.823 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 (9.414 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (6.952 ارب روپے )، سلور (2.074 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (1.602 ارب روپے)، پلاٹینم (1.481 ارب روپے)، ڈی جے (710.659 ملین روپے)، ایس اینڈ پی 500 (673.299 ملین روپے)، سویابین (465.408 ملین روپے)، کاپر (449.164 ملین روپے)، کروڈ آئل (441.540 ملین روپے )، کاٹن (214.453 ملین روپے)، برینٹ (172.638 ملین روپے)، گندم (163.473 ملین روپے )، ایلومینم (83.304 ملین )، نیچرل گیس (43.182 ملین روپے) اور مکئی (17.532 ملین ) شامل رہے۔