چاندی190،سونا 7250روپے مہنگا،ڈالرمزیدسستا

چاندی190،سونا 7250روپے مہنگا،ڈالرمزیدسستا

تولہ سونا 4لاکھ 39ہزار 966،دس گرام 3لاکھ 75ہزار 947کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 72.500ڈالر کے اضافے سے 4175.300 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7250 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 39ہزار 966روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6525روپے کے اضافے سے 3لاکھ 75 ہزار 947روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 9720 روپے کی کمی سے 4لاکھ 32 ہزار 716 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 190 روپے کے اضافے سے 7079روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3پیسے کی بہتری سے 278.32 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں