صنعتی بحالی کیلئے بجٹ ناکافی،انقلابی اقدامات کا فقدان

 صنعتی بحالی کیلئے بجٹ ناکافی،انقلابی اقدامات کا فقدان

ریفنڈکی عدم ادائیگی اور توانائی نرخ میں خاموشی تشویشناک،عبدالرحمان فدا

کراچی(بزنس ڈیسک)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی نے وفاقی بجٹ 2026-27 کا جائزہ لیتے ہوئے بعض اقدامات کو محتاط انداز میں سراہا ہے تاہم مجموعی طور پر بجٹ کو صنعت کی بحالی کیلئے ناکافی قرار دیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمان فدا نے کہا کہ ہمارے ممبران حکومت کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہیں مگر اصلاحات کی رفتار کو مسترد کرتے ہیں۔ پانچ سال پر محیط ٹیرف اصلاحات، سپر ٹیکس کے خاتمہ کے بجائے معمولی کمی اور صنعتی توانائی نرخوں پر مکمل خاموشی نصف سے بھی کم استعداد پر چلنے والی فیکٹریوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتی۔ صنعت کو ایک انقلابی بجٹ درکار تھا مگر اسے ایک معمول کا بجٹ دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ فنانس بل میں برآمد کنندگان کو واجب الادا اربوں روپے کے بقایا جی ایس ٹی اورریفنڈز کی ادائیگی کا کوئی طریقہ کار شامل نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں