قرضے اتارنے کیلئے قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے ،اشرف بھٹی

قرضے اتارنے کیلئے قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے ،اشرف بھٹی

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں ہو سکتاتھا۔۔۔

،بجٹ دستاویزات کا تفصیل سے جائزہ لے کر تجاویز اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اشر ف بھٹی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں چیمبرز اور تاجر تنظیموں کی تجاویز کو اہمیت دی ہے جو خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں اور امید ہے کہ حکومت بجٹ منظوری سے قبل انہیں زیر غور لائے گی اور انہیں دور کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں