سونا چاندی مزید مہنگے ، تولہ سونا 4370روپے کا ہوگیا

سونا چاندی مزید مہنگے ، تولہ سونا 4370روپے کا ہوگیا

تولہ سونا قیمت 444336، دس گرام 3لاکھ 79ہزار 880روپے ہوگئی تولہ چاندی 200روپے مہنگی ہوکر 7ہزار 279روپے کی سطح تک جاپہنچی

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے ، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں 4 ہزار 370 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 933 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہوگئی صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی مجموعی قیمت میں 11 ہزار 620 روپے کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں دونوں کیلئے تشویش کا باعث بن رہا ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا24 قیراط فی تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی تناسب کے مطابق اضافہ ریکارڈ کیا گیاعالمی منڈی میں سونے کی قیمت 43 ڈالر 7 سینٹ اضافے کے بعد 4 ہزار 219 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جسے ماہرین نے بین الاقوامی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب اور عالمی معاشی خدشات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں