کے پی ٹی:عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، 99سے 69ویں نمبرپر
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)نے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں 99ویں سے 69ویں نمبر پر جگہ بنا لی۔۔۔
کے پی ٹی کا سی پی پی آئی اسکور30.0 سے بڑھ کر 45.7 ہو گیا، واضح رہے کہ یہ غیر معمولی پیشرفت آپریشنل عمدگی کیلئے کے پی ٹی کے عزم اور ٹیم کے پی ٹی کی محنت کا مظہر ہے ، جو بندرگاہی کارکردگی اور عالمی مسابقت کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ،پورٹ انتظامیہ کا عزم ہے 2027 تک عالمی ٹاپ 50 بندرگاہوں کی جانب سفر جاری رکھیں گے۔