مرکنٹائل ایکسچینج میں 41ارب روپے کے سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری مالیت 41.666 ارب روپے رہی ۔۔
جبکہ 125,341 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ سرگرمی گولڈ (25.416 ارب روپے )میں ریکارڈ کی گئی جس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 (4.882 ارب روپے )، سی او ٹی ایس (4.128 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (1.851 ارب روپے )، پلاٹینم (1.323 ارب روپے )، سلور (1.265 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (788.219 ملین )، برینٹ (429.010 ملین روپے )، کروڈ آئل (424.546 ملین ) شامل ہیں۔