پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے عوام پر بھاری مالی بوجھ کم ہوگا،احمد چنائے
کراچی (بزنس رپورٹر) چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ (کراچی)،ڈائریکٹر اسٹاک ایکسچینج اور چیئرمین پاکستان کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن احمد چنائے نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا ۔۔۔
خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیا ۔ احمد چنائے نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے عوام پر بھاری مالی بوجھ کم ہوگا اور بڑھتی مہنگائی کے دباؤ میں بھی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے کے ثمرات عوام تک کم ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کی صورت میں پہنچیں گے ۔