حکومت کا پی پی ایل پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ

حکومت کا پی پی ایل پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ

اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے کہ کمپنی کے شیئرز میں حکومت کی ملکیت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بینظیر ایمپلائز سٹاک آپشن اسکیم ٹرسٹ کے 20 کروڑ 57 ہزار 318 عام شیئرز حکومت کو منتقل کیے گئے جس کے بعد پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں سرکاری شیئر ہولڈنگ 67.51 فیصد سے بڑھ کر 74.86 فیصد ہو گئی ہے ۔انتقالِ ملکیت کے بعد حکومت کا ادارے پر کنٹرول مزید مضبوط ہو گیا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سکیم سے متعلق تمام شیئرز سرکاری ملکیت میں شامل کر دیے گئے ہیں۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھجوائے گئے خط میں شیئرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں