موجودہ دور میں عملی تحقیق اور انوویشن کی ضرورت ،فاروق یوسف
فیصل آباد(اے پی پی)فیصل آباد چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے کیونکہ موجودہ دور میں محض نظریاتی تعلیم کے بجائے عملی تحقیق اور انوویشن کی ضرورت ہے ۔
یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کالج ی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر پاکستان کا تیسرا اور پنجاب کا دوسرا بڑا چیمبر ہے جس کے 22 ہزار ممبران 128 مختلف صنعتی و تجارتی شعبوں سے وابستہ ہیں۔