ونڈ پاور منصوبے بحران کا شکار،اربوں روپے کا نقصان

ونڈ پاور منصوبے بحران کا شکار،اربوں روپے کا نقصان

عوام مہنگے درآمدی ایندھن کا بوجھ برداشت کررہی ہے ،عاطف اکرام

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قابلِ تجدید توانائی جس کے کنوینر فواد جاوید ہیں نے ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں سے خریداری میں کمی اور نتیجتاً ان کی پیداوار میں مسلسل گراوٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ عاطف اکرام نے کہا کہ قومی بجلی کے ترسیلی نظام کی یہ ناکامی اربوں روپے کے مالی نقصانات کا باعث بن رہی ہے ۔ مہنگائی سے متاثر عوام کو مہنگے درآمدی ایندھن کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ گھارو اور جھمپیر کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا لیکن نیشنل گرڈ کمپنی اور اینڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹربار بار بجلی کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں