سمیڈا ملک بھر میں آگاہی نشستوں کا انعقاد کرے گا
لاہور(اے پی پی)سمیڈا 27 جون کو مائیکروا سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے عالمی دن کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم ایس ایم ایز کیلئے حکومت کی طرف سے جاری امدادی پروگراوں کے بارے میں آگاہی نشستوں کو انعقاد کرے گی۔
سمیڈا کی سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ نے بتا یا کہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی سطح پر 27 جون کو ایم ایس ایم ایز کے معاشی کردار کے اعتراف کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔