چین کو اسنیکس برآمدات بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ، شاہد عمران
لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبرکی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ چین کے درآمد کنندگان بین الاقوامی معیار اور فوڈ سیفٹی کے تقاضے پورے کرنے والے پاکستانی اسنیکس کی خریداری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔
پاک،چین فوڈ وفد کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ضیا اسنیکس، خصوصا آلو اور مکئی سے تیار کردہ اسنیکس، بسکٹس، کنفیکشنری اور روایتی نمکو چینی مارکیٹ میں پسند کیے جا رہے ہیں۔بہتر حکومتی تعاون سے پاکستان چین کو اسنیکس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔