میڈ اِن پاکستان مہم سے معیشت مضبوط، درآمدات پر انحصار کم ہو گا، شاہد عمران

میڈ اِن پاکستان مہم سے معیشت مضبوط، درآمدات پر انحصار کم ہو گا، شاہد عمران

لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ میڈ اِن پاکستان مہم مقامی مصنوعات کے فروغ، درآمدی برانڈز پر انحصار میں کمی اور قومی معیشت کے استحکام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

 اتوار کو انہوں نے صنعت کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی مصنوعات کی خریداری سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں، صنعتی ترقی کو فروغ ملتا ہے اور معیشت مستحکم ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں