قالینوں کی عالمی نمائش سے برآمدات کے نئے راستے کھلیں گے ، اعجاز الرحمان
لاہور (آن لائن)چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش نہ صرف برآمدات کے فروغ کا موثر ذریعہ ثابت ہو گی۔۔۔
بلکہ یہ معاشی ترقی اور عالمی تجارتی روابط کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔وہ لاہور میں شیڈول6 سے 8 اکتوبر کومنعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش کے سلسلے میں صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔