اسٹاک ایکسچینج ،تیزی، ایک لاکھ 87ہزار کی حد بحال

 اسٹاک ایکسچینج ،تیزی، ایک لاکھ 87ہزار کی حد بحال

2082 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 187454.69پربند 223ارب منافع،تیزی کے سبب 60فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کشیدگی میں کمی، عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے امکانات اور بہتر ملکی معاشی اشاریوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 86ہزار اور 1لاکھ 87ہزار پوائنٹس کی دو حدیں عبور ہوگئیں، تیزی کے سبب 60فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 2کھرب 23ارب 40کروڑ 31لاکھ 16ہزار 305روپے بڑھ گئی ۔کاروباری دورانیے میں پرافٹ ٹیکنگ سے ایک موقع پر 538پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اسٹاک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے اور سرمائے کی فراوانی سے ایک موقع پر 2174پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2082.49 پوائنٹس کے اضافے سے 187454.69پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 725.91پوائنٹس کے اضافے سے 56130.40پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 1206 پوائنٹس کے اضافے سے 113198پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 3102 پوائنٹس کے اضافے سے 265688پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 9فیصد زائد رہا۔مجموعی طو رپر495 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 296 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، 182 میں کمی اور 17 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں