امریکی کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھانے والے ریفری کا ماضی مشکوک:ٹرمپ
واشنگٹن(اے ایف پی)ٹرمپ نے امریکی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فارورڈ فولارین بالوگن کو ریڈ کارڈ دکھانے والے برازیلین ریفری رافائل کلاوس پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ماضی انتہائی مشکوک دکھائی دیتا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے ، تاہم ریفری کا ریکارڈ سوالات کو جنم دیتا ہے ۔ انہوں نے فیفا سے ریڈ کارڈ کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ بھی دہرایا۔ بالوگن کو اس وقت میدان سے باہر بھیجا گیا تھا جب انہوں نے ٹیکل کے دوران مخالف کھلاڑی کے ٹخنے پر پاؤں رکھ دیا تھا، جس پر ریفری نے انہیں براہ راست ریڈ کارڈ دکھایا۔