یورپ :جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی فرانس میں 10ہزار افراد کی نقل مکانی
پیرس،لزبن (اے ایف پی)جنوبی یورپ کے مختلف ممالک میں جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے باعث ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے ۔
حکام کے مطابق پرتگال، سپین، فرانس، یونان اور دیگر علاقوں میں 20 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے ۔ فرانس کے شہر پرپیگنان کے قریب آگ کے باعث ساڑھے دس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب سپین میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔